ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے پینل کی کامیابی پر سب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت میں نہایت شفاف اور کامیاب انداز میں انٹراپارٹی انتخابات منعقد کروانے پر چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی اور تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے دیگر کارکنان تحسین کے مستحق ہیں، تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات بانی اور تاحیات چیئرمین عمران خان کی ویژن کی صداقت و سربلندی کا وسیلہ ہیں، تحریک انصاف نے اپنے انٹراپارٹی انتخابات کے ذریعے جمہوریت ، آئین اور قانون سے وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قانون کے مطابق پچھلے سال بھی انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کروائے، الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلے کو جمہوریت اور قانون کے وسیع مفاد میں قبول کیا اور اپنے جماعتی آئین کے تحت ایک بار پھر نہایت شفاف اور موثر طریقے سے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کا عمل مکمل کیا، بدترین جبر و فسطائیت، دستور سے سنگین فرار اور سازش و شرارت کے ماحول میں انٹراپارٹی انتخابات کا انعقاد تحریک انصاف کو دیگر موروثی جماعتوں سے ممتاز کرتی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی جماعت کے ایک وفاشعار کارکن گوہر علی خان کی بطور چیئرمین نامزدگی سے تحریک انصاف نے موروثیت کی سیاست کو دفن کر دیا، میڈیا میں اپنے سینے پیٹنے والے ناقدین، سیاسی مخالفین اور اشاروں پر ناچتی کٹھ پتلیاں اگر واقعتا کوئی تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں تو ملک میں دستور و قانون کی بحالی اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کی مہم چلائیں، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر دستور کی بحالی، قانون کی حکمرانی اور قوم کی حقیقی آزادی کیلئے پوری تیاری و استقامت سے انتخاب کی جانب بڑھ رہے ہیں، اللہ کی مدد اور عوام کی بے مثال تائید سے کامیابی ہمارے قدم چومے گی، پاکستان تحریک انصاف جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر طرف بلا راج کرے گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…