Categories: پاکستان

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے نئے چیئرمین گوہر علی سمیت عہدیداران کا انتخاب چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی سے متعلق درخواست دائر کریں گے، انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا حصہ اور بانی رہنما ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ ہفتے کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں چھٹی ہوتی ہے لہذا دفتر کھلنے پر پی ٹی آئی پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوئے اور انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل آن لائن مکمل کیا گیا۔ انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف منتخب ہو گئے جبکہ چوہدری پرویز الہی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی  نے کہا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا۔ آج پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، چیئرمین سمیت دیگر امیدواروں  نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے نئے چیئرمینبیرسٹر گوہر خان  نے اپنے انتخاب کے فوری بعد پہلا بیان جاری کردیا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  انتہائی اہم منصب ملنے پر پارٹی کا شکر گزار ہوں، اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔ پہلے پارٹی سربراہ کا فیصلہ ہی پوری پارٹی کا فیصلہ ہوتا تھا مگر عوام کی آواز سننی چاہئے، ہم بھی عوام کی آواز سنیں گے۔ پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں۔ آج تک کسی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ایسے منعقد نہیں کیا گیا۔ ہمارا الیکشن جیسے ہوا، ایسا کسی سیاسی جماعت کا نہیں ہوا۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

6 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

8 گھنٹے ago