Categories: پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے انتخاب کے فوری بعد پہلا بیان جاری کردیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے نئے چیئرمینبیرسٹر گوہر خان  نے اپنے انتخاب کے فوری بعد پہلا بیان جاری کردیا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  انتہائی اہم منصب ملنے پر پارٹی کا شکر گزار ہوں، اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔ پہلے پارٹی سربراہ کا فیصلہ ہی پوری پارٹی کا فیصلہ ہوتا تھا مگر عوام کی آواز سننی چاہئے، ہم بھی عوام کی آواز سنیں گے۔ پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں۔ آج تک کسی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ایسے منعقد نہیں کیا گیا۔ ہمارا الیکشن جیسے ہوا، ایسا کسی سیاسی جماعت کا نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوئے اور انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل آن لائن مکمل کیا گیا۔ انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف منتخب ہو گئے جبکہ چوہدری پرویز الہی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی  نے کہا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا۔ آج پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، چیئرمین سمیت دیگر امیدواروں  نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے تھے۔

انتخاب کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے مزید کہا کہ جو ریلیف ہمیں ملنا چاہئے تھا وہ نہیں مل سکا۔ آج بھی ہماری آدھی سے زیادہ لیڈر شپ انڈر گراونڈ ہے۔ میری چیف جسٹس پاکستان سے درخواست ہے کہ براہ کرم اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں، ہمارے حقوق ہمیں واپس دلوائیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago