عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین نہیں رہے

عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین نہیں رہے، پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوئے اور انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل آن لائن مکمل کیا گیا۔ انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف منتخب ہو گئے جبکہ چوہدری پرویز الہی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی  نے کہا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا۔ آج پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، چیئرمین سمیت دیگر امیدواروں  نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میںچیئرمین سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے جمعہ کے روز سہ پہر 3 بجے تک وقت مقرر تھا۔

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو سابق چئیرمیں پی ٹی آئی عمران خان نے نامزد کیا تھا اور ان کے مقابلے پر کسی نے چئیرمین کی سیٹ کیلئے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کروائے اور وہ بلا مقابلہ چئیرمین پی ٹی آئی منتخب ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا جس پر عمل کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

13 منٹ ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

33 منٹ ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

1 گھنٹہ ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

2 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

4 گھنٹے ago

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر…

5 گھنٹے ago