پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کاانتخاب، ن لیگ کا بڑا اقدام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عام انتخابات کے لئے تیاریاں نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)  نے قومی، صوبائی اور مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کے انتخاب کےلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری کیا۔

پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔ پارلیمانی بورڈ سرگودھا ڈویژن سے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کل کرے گا۔ راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کون ہوں گے؟ فیصلہ 3 دسمبر کو ہو گا۔ خیبر پختون خوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا فیصلہ 6 دسمبر کے اجلاس میں ہوگا۔ 7 دسمبر کو اجلاس صوبہ بلوچستان میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا۔ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کے بارے میں اجلاس 8 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ملتان ڈویژن کے پارٹی امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ 9 دسمبر کو ہوگا۔ ساہیوال ڈویژن سے متعلق 11 دسمبر، فیصل آباد ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ 12 دسمبر کے اجلاس میں ہوگا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے اجلاس 13 دسمبر کو بلایا گیا ہے۔ لاہور ڈسٹرکٹ ڈویژن کے بارے میں اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا۔

لاہور ڈسٹرکٹ ڈویژن میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں پارٹی امیدواروں کا فیصلہ ہوگا۔ لاہور سٹی ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے بارے میں اجلاس 15 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ صوبہ سندھ میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ 16 دسمبر کو اجلاس میں کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مخصوص نشستوں کے بارے میں فیصلوں کے لئے 18 دسمبر کو اجلاس ہوگا۔ خیبر پختون خواہ کے باقی ماندہ انتخابی حلقوں کے بارے میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

6 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago