نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق گوہر اعجاز کا زرعی پراپرٹی میں حصہ 3 لاکھ 12 ہزار روپے ہے، لاہور میں دس کنال اراضی کی مالیت 4 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے، لاہور میں 132 کنال اراضی کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 91 لاکھ ہے۔ دستاویزات مین لاہور میں گوہر اعجاز کی 8 کنال رقبے کی قیمت ساڑھے 71 لاکھ ظاہر کی گئی ہے جبکہ گوہر اعجاز کی لاہور میں 16 کنال اراضی کی قیمت 86 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔
دستاویزات میں نگران وزیر گوہر اعجاز کی 1195 کنال اراضی 1 ارب 19 کروڑ38 لاکھ مالیت کی ظاہر کی گئی ہے۔ نگران وزیر چنیوٹ میں ورثتی گھر میں 50 ہزار روپے کے حصے کے مالک ہیں، جبکہ لاہور کے وارثتی گھر میں1 کروڈ 57 لاکھ کی مالیت کے حصے کے مالک ہیں، ماڈل ٹاون میں 79 کروڑ 84 لاکھ مالیت کا گھر بھی گوہر اعجاز کی ملکیت ہے۔ نگران وزیر کراچی میں 68 لاکھ کی دکان کے مالک بھی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق گوہر اعجاز نے لاہور میں 14 کروڑ مالیت کا پلاٹ بھی اثاثوں میں ظاہر کیا ہے، گوہر اعجاز نے لاہور میں 35 کنال زمین کی قیمت ساڑھے 17 کروڑ ظاہر کی ہے۔ گوہر اعجاز کی اہلیہ کے نام چار جائیدادیں بھی موجود ہیں، گوہر اعجاز کی اہلیہ کے نام وارثتی مکان میں 1 کروڑ 42 لاکھ کا حصہ بھی ہے۔ گوہر اعجاز کی اہلیہ کے نام 19 کنال زمین 1 کروڑ 78 لاکھ اور ایبٹ آباد میں ایک مکان کی مالیت 6 کروڑ 87 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔
دستاویزات میں لاہور ماڈل ٹاؤن میں گوہر اعجاز کی والدہ کے نام پر مکان پونے تین کروڑ مالیت کا ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی میں پراپرٹی برنس میں 18 کروڑ 7 لاکھ روپے بھی ظاہر کیے گئے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میںگوہر اعجاز 1 ارب 50 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے شئیر کے مالک ہیں۔ گوہر اعجاز بی ایم ڈبلیو 1مالیت کروڑ دو لاکھ، مرسیڈیز مالیت 95 لاکھ اور ایک لینڈ کروزر مالیت7 کروڑ دس لاکھ روپے کے بھی مالک ہیں۔
گوہر اعجاز 4 کروڑ 36 لاکھ کی جیولری کے مالک ہیں جبکہ ان کے پاس کیش 3 کروڑ 14 لاکھ روپے بھی موجود ہیں۔ گوہر اعجاز بینکوں میں 1 کروڑ 60 لاکھ موجود ہیں جبکہ نگران وزیر ایک لاکھ دس ہزار روپے کے فرنیجز کے مالک بھی ہیں۔ گوہر اعجاز 1 کروڑ 32 لاکھ کے گھوڑے اور دیگر سامان کے مالک بھی ہیں جبکہ گوہر اعجاز کے کمسن بچے 1ارب 57 کروڑ 16 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…