Categories: پاکستان

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلبی کی درخواست خارج

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلبی کی درخواست خارج کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کے ریکارڈ کی طلبی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل  نے عدالت کو بتایا کہ میری درخواست پر پہلے اعتراض لگا تو فاضل جج نے اعتراض دور کردیا لیکن پھر بھی یونین کونسل نے ریکارڈ نہیں دیا اور قانون کی خلاف ورزی کی۔

عدالت نے کہاکہ طلاق نامہ، عدت پر اعتراض صرف فیملی ممبران کر سکتے ہیں،آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ ہے؟ اس پر وکیل درخواستگزار  نے جواب دیا کہ میں  نے خبروں میں سنا ہے، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ آپ نے خبریں دھیان سے نہیں سنی ہوں گی، عدالت نے کہا کہ آپ طلاق نامہ کیسے چیلنج کر سکتے ہیں، یہ فیملی ممبران کا حق ہے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

دوسری جانب چند روز قبل اس پر عدالت نے مفتی سعید سے استفسار کیا کہ آپ کو لاہور میں کہاں لیکر گئے تھے؟ گواہ مفتی سعید گھر اور جگہ سے متعلق بتانے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ کسی کیس کی سمعات کے دوران اگر کوئی گواہ جھوٹ بولے یا اس کی کسی بات میں شبہ پایا جائے تو اس کی ساکھ اور سچائی مشکوک ہو جاتی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران اور بشریٰ بی بی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں نکاح خواں مفتی سعید بطور گواہ پیش ہوئے۔ البتہ مفتی سعید جس گھر اور جس جگہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا اس سے متعلق بتانے میں ناکام رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر گواہان مفتی سعید، عون چودھری اور محمد لطیف بھی عدالت پیش ہوئے۔ نکاح خواں مفتی سعید نے کہا کہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے لاہور بلایا اور کہا نکاح پڑھانا ہے، ہم ایک گھر پہنچے جہاں ایک خاتون خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کر رہی تھیں، خاتون نے یقین دہانی کرائی کہ نکاح کیلئے شرعی تقاضے پورے ہیں، پھر ہم نے نکاح پڑھایا، نکاح کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی بنی گالہ رہنے لگے، نکاح میں شریک لوگوں نے دوبارہ فروری میں رابطہ کیا۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago