Categories: پاکستان

لطیف کھوسہ کا بشریٰ بی بی کے ساتھ آڈیو لیک پر ردعمل آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا آڈیو لیکس سے متعلق ردعمل سامنے آگیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی اور آپ کی گفتگو لیک ہوئی ہے، آپ کیا کہیں گے؟

اس کے جواب میں لطیف کھوسہ  نے کہا کہ شرم آنی چاہیئے جس نے یہ ذاتی گفتگو لیک کی، یہ کلائینٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے جنہوں نے لیک کی انہیں شرم آنی چاہیئے، یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے، اس حوالے سے جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ

جیل میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور انکی بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کو آڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔

آڈیو میں  بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ وہاں مسئلہ پڑ گیا کیونکہ عمران خان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں، کافی سارا ایشو کھڑا ہوا، میں حیران رہ گئی مگر پھر میں نے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں سمجھا اور میں نے عمران خان صاحب کو کہا  کہ میرے تو سارے کیسز وہی (لطیف کھوسہ) کریں گے اور آپ کے جتنے کیسز اب ہوں گے جنہیں میں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہو رہے ہیں تو وہ میں انہی (لطیف کھوسہ) کو دوں گی۔

اس کے جواب میںلطیف کھوسہ بولے بہر کیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے، میں نے۔۔ اصل میں ہوا یوں ۔۔۔

یہاں ہر بشزریٰ بی بی لطیف کھوسہ کی بات کاٹ کر کہتی ہیں کہ  انہوں نے کہا کہ اس نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی ہمت ہو اتنی۔ تو میں نے ان (بہنوں) کو یہ کہا کہ ۔۔۔ ان کو کیا ضرورت تھی کہ تینوں اٹھ کر ان کے آفس چلی جائیں۔ میں نے کہا یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ وہ (بہنیں) کہتی ہیں نہیں ہم پوچھنے گئے تھے کہ آپ نے یہ والی، زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں، میں نے کہا اس طریقے سے مت بولیں۔ تو وہ (بہنیں) کافی بولیں، بہت زیادہ بولیں۔ مگر خان صاحب کو میں نے کہہ دیا جی نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں، پھرمیں اٹھ کر آ گئی۔

اس پر لطیف کھوسہ بولے کہ بہر کیف پتہ نہیں ان کو کیا مسئلہ ہے؟

مزید اس آڈیو میں کیا بات ہوئی خود سنیں

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago