سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرہ کہ پانی تمہارا پہنچ جائے گا کہیں اور

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی سے آئی بچی کی شکایت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے موقع پر موجود عسکری حکام کو ہدایات جاری کردیں اور بچی کو دلاسہ دیا کہ آپ پریشان نہ ہوں۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا اور میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر ایک بچی سے حالات دریافت کر رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بچی کے سر پہ دست شفقت رکھتے ہوئے پوچھا کہ بیٹا آپ کہاں رہتی ہیں تو بچی نے بتایا کہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں رہتی ہوں۔ آرمی چیف نے بچی سے سوال کیا کہ گھر میں کمانے والا کون ہے تو بچی نے جواب دیا کہ کوئی بھی نہیں ہے، میں سب سے بڑی ہوں، مجھ سے چھوٹی ایک بہن ہے اور اس سے چھوٹا ایک بھائی ہے۔

آرمی چیف نے بچی کے سر پہ شفقت بھرا ہاتھ رکھا اور استفسار کیا کہ کھاتے پیتے کیسے ہو تو بچی نے آرمی چیف سے شکایت کی کہ ہمارے علاقے میں ہر چھ ماہ یا سال بعد سیلاب آتا ہے اور وہاں کا ایک سیاستدان وڈیرہ سارا پانی ہمارے شہر مین چھوڑ دیتا ہے اور گھر گر جاتا ہے۔ اس شکایت پر آرمی چیف دکھی ہوئے اور انہوں نے فورا اپنے سٹاف کے ایک افسر کو ہدایت کی کہ سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرہ کہ پانی تمہارا پہنچ جائے گا کہیں اور۔

بچی نے دوبارہ آرمی چیف سے کہا کہ وہ وڈیرہ ہے اور پانی شہر مین چھوڑ دیتا ہے جس پر جنرل سید عاصم منیر نے بچی کو دلاسہ دیا اور بتایا کہ اب پانی نہیں چھوڑے گا، اب پانی اسکی زمینیں کی طرف چھوڑ دیں گے۔ آرمی چیف نے بچی کو کہا کہ آپ نے پریشان نہیں ہونا۔

آرمی چیف آگے چلنے لگے لیکن پھر فکر مندی سے رکے، بچی کے سر پہ ہاتھ رکھا اور دوبارہ اسے دلاسہ دیا کہ بیٹا آپ نے پریشان نہیں ہونا۔ جب تک پاک فوج ہے آپ نے پریشان نہیں ہونا۔ جب تک آپ اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہو جاتے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago