بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی سے آئی بچی کی شکایت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے موقع پر موجود عسکری حکام کو ہدایات جاری کردیں اور بچی کو دلاسہ دیا کہ آپ پریشان نہ ہوں۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا اور میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر ایک بچی سے حالات دریافت کر رہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بچی کے سر پہ دست شفقت رکھتے ہوئے پوچھا کہ بیٹا آپ کہاں رہتی ہیں تو بچی نے بتایا کہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں رہتی ہوں۔ آرمی چیف نے بچی سے سوال کیا کہ گھر میں کمانے والا کون ہے تو بچی نے جواب دیا کہ کوئی بھی نہیں ہے، میں سب سے بڑی ہوں، مجھ سے چھوٹی ایک بہن ہے اور اس سے چھوٹا ایک بھائی ہے۔
آرمی چیف نے بچی کے سر پہ شفقت بھرا ہاتھ رکھا اور استفسار کیا کہ کھاتے پیتے کیسے ہو تو بچی نے آرمی چیف سے شکایت کی کہ ہمارے علاقے میں ہر چھ ماہ یا سال بعد سیلاب آتا ہے اور وہاں کا ایک سیاستدان وڈیرہ سارا پانی ہمارے شہر مین چھوڑ دیتا ہے اور گھر گر جاتا ہے۔ اس شکایت پر آرمی چیف دکھی ہوئے اور انہوں نے فورا اپنے سٹاف کے ایک افسر کو ہدایت کی کہ سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرہ کہ پانی تمہارا پہنچ جائے گا کہیں اور۔
بچی نے دوبارہ آرمی چیف سے کہا کہ وہ وڈیرہ ہے اور پانی شہر مین چھوڑ دیتا ہے جس پر جنرل سید عاصم منیر نے بچی کو دلاسہ دیا اور بتایا کہ اب پانی نہیں چھوڑے گا، اب پانی اسکی زمینیں کی طرف چھوڑ دیں گے۔ آرمی چیف نے بچی کو کہا کہ آپ نے پریشان نہیں ہونا۔
🚨General Syed Asim Munir’s Zero Tolerance Policy
A daughter of a Martyr complained to the Army chief that a Wadera was releasing water onto their land.
Listen to the response of our Army Chief….@OfficialDGISPR #PakistanArmy #Pakistan #COAS #ISPR pic.twitter.com/zz516eJg3T
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 30, 2023
آرمی چیف آگے چلنے لگے لیکن پھر فکر مندی سے رکے، بچی کے سر پہ ہاتھ رکھا اور دوبارہ اسے دلاسہ دیا کہ بیٹا آپ نے پریشان نہیں ہونا۔ جب تک پاک فوج ہے آپ نے پریشان نہیں ہونا۔ جب تک آپ اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہو جاتے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔