لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ عمارت میں بچہ سرجیکل، ای این ٹی اور آئی ڈیپارٹمنٹ تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر منیر ملک کے مطابق عمارت کو ری ویمپنگ کے لیے خالی کروا رکھا تھا، زیر تعمیر عمارت میں پہلے آگ لگی، ٹھیکیدار نے مزدوروں کو باہر نکال لیا، آگ لگنے سے دھواں پھیل گیا جس کے بعد عمارت اچانک گرئی گئی، ٹھیکیدار کے مطابق مزدوروں کی گنتی کی گئی ہے جو پورے ہیں، واقعات کی مکمل تحقیقات کررہے ییں آگ لگنے کا تعین بھی کیا جائے گا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار لائف لوکیٹر سے ممکنہ زندگی کی تلاش کر رہے ہیں۔ لائف لوکیٹر ٹریپ لوگوں کو تلاش کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی کاروائی جاری ، ہیومن لائف ڈٹیکٹرسے دب جانے والے افراد کا تعین کیا جارہا ہے۔ ہیومن لائف ڈٹیکٹر نے ملبے کے نیچے کسی بھی فرد کا تعین نہیں کیا۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمارے مزدور پورے ہیں گنتی کرلی گئی ہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ اب تک کے آپریشن اور اطلاعات کے مطابق تمام مزدور بحفاظت نکال لیے گیے ہیں، بلڈنگ سے ملحقہ علاقہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سیل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی پر لحاظ سے تحقیقات کر کے وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔