لاہور(ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے قریب منگل کی صبح موٹر وے پر تین مختلف جگہوں پر گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو، قلعہ ستار شاہ اور خان پور نہر کے قریب درجنوں گاڑیوں کے ڈھیر لگ گئے۔
جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ تصادم پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے میدانی علاقوں میں گہری دھند کی وجہ سے ہوئے۔
تصادم کے بعد موٹروے بند کر دی گئی۔
دوسری جانب رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں دو مسافر بسیں ٹرک سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شدید دھند سردیوں کے موسم میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں سے ٹکرا جاتی ہے اور حد نگاہ کم ہو جاتی ہے جس سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے۔