پاکستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ بہت پرانا ہے۔ اس حوالے سے ہر پارٹی بات کرتی ہے لیکن حکومت میں آنے کے بعد بھول جاتی ہے۔ اب پاکستان کے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے انتہائی حیرا کن بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد میں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ کراچی چلے گئے، یہ لوگ بھی کہتے ہیں کہ میں مسنگ پرسن ہوں، مسنگ پرسن کے خاندان تو الزام لگاتے ہی ہیں۔
نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسنگ پرسن کا معاملہ عدالت میں ہے، مسنگ پرسن کا معاملہ پبلک کرنا ہوا تو کریں گے۔ ہم اس معاملے پر کیس ٹوکیس تحقیقات کریں گے، کیس ٹو کیس پتہ چلے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مسنگ پرسنز کا کیس عدالت مین چل رہا ہے۔ اس ھوالے سے باتیں بہت سی کی جاتی ہیں لیکن عملی طور پر صرف کیس چلتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک سرکاری ادارے کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ بہت سے لوگ طالبان کا ساتھ دینے اپنی مرضی سے افغانستان چلے جاتے ہیں اور ان کے خاندان والے مسنگ پرسن کا شور کرتے ہیں۔