محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج رات شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ان علاقوں مین زالہ باری یعنی اولے پڑنے کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں موسم سرما کا آغاذ ہو گیا ہے۔ گزشتہ شب کراچی میں رواں موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، کراچی کا درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں درجہ حرارت مزید گرے گا اور خنکی میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے علاقے پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ پنجاب کے وسطی، جنوبی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…