Categories: پاکستان

پی ٹی آئی کے نئے چئیرمین کی تقرری کا معاملہ، کور کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی

پی ٹی آئی کے نئے چئیرمین کی تقرری کا معاملہ، کور کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رہنما اور وکلاء دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے سینئر رہنماؤں کی رائے ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کا عہدہ کسی سیاسی رہنما کو دیا جائے، اگر چئیرمین کے عہدے پر کسی کو لانا ہے تو پارٹی کے دیرینہ سیاسی چہرے کو لایا جائے جس کو پوری پارٹی جانتی ہو۔

اس کے مقابلے مین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی رائے ہے کہ چئیرمین کا عہدہ عارضی طور پر کسی کو دے کر پارٹی بچائی جا سکتی ہے، چئیرمین کا عہدہ کسی ایسے شخص کو دیا جائے جو اتنا مضبوط ہو کہ پارٹی کو بچا لے۔ وضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل خان مروت نے بھی تصدیق کی ہے کہ قانونی قدغنوں کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ چیئرمین پاکستان تھریک انصاف عدالت سے نااہلی ختم ہونے پر دوبارہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات میں چیئرمین کسی اور رکن کو منتخب کیا جائے گا، اس حوالے سے عمران خان نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے پارٹی چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago