ملک میں آئندہ عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر

الیکشن کمیشن میں ملک میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایڈوکیٹ فاطمہ نذر کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات ملتوی کیے جائیں کیوں کہ عام انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال نازک ہے اور موجودہ صورتحال میں الیکشن ہوں تو  مطلوبہ ٹرن آوٹ ملنا ممکن نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مکران ڈویژن میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، دیہاڑی دار مزدوروں کے قتل، ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی بلاسٹ اور خودکش حملوں کی لہر بڑھ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیچ اور گوادر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 61 دہش گردی کے واقعات میں 32 زندگیوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں بیشتر آبادی کو آمدرافت میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں الیکشن ہوں تو مطلوبہ ترن آؤٹ نہیں ملے گا۔ اس لیے عام انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کا اہم مرحلہ طے ہوگیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار بھی جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق  پاکستان بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد  12 کروڑ 75 لاکھ سے زائد  ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے ہر ضلع کی نشستوں کے حساب سے ووٹر لسٹیں ترتیب دی جارہی ہیں اور بغیر تصویر کے ووٹر لسٹیں دسمبر کے پہلے ہفتے میں آر اوز کو بھیج دی جائیں جائیں گی جو کہ کاغذات نامزدگی کے اجراء اور ان کی جانچ پڑتال میں استعمال ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابی مہم کیلئے امیدواروں کو صرف بغیر تصویر والی ووٹر لسٹیں دی جائیں گی اور تصاویر والی ووٹر لسٹیں صرف انتخابی عملے کو دی جائیں گی جوکہ جنوری میں آر اوز کو بھیجی جائیں گی۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago