خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی اکثریت نے گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کردی۔ حکومت نے گورنر راج سے پہلے پیپلز پارٹی ،قومی وطن پارٹی اور اے این پی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے بھی گورنر راج لگانے کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو اپنی رائے دے دی۔سیاسی اتحادیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان امجد آفریدی اور صوبائی صدر محمد علی شاہ نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گورنر راج نہیں چاہتی، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ایسا کام کریں تاکہ مجبوراً گورنر راج لگایا جائے،صوبائی سرکاری وسائل کے استعمال اور حکومت کے خلاف احتجاج بھی کریں گے۔
سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے متعدد ممالک کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی۔جنگ اخبار کی…
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ڈی چوک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔مظاہرین ڈی چوک کی جانب رواں…
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی امید ظاہر…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کئی پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ ابھی…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی…
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…