Categories: پاکستان

غیر شرعی نکاح کیس، مفتی سعید گھر اور جگہ سے متعلق بتانے میں ناکام رہے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران اور بشریٰ بی بی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں نکاح خواں مفتی سعید بطور گواہ پیش ہوئے۔ البتہ مفتی سعید جس گھر اور جس جگہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا اس سے متعلق بتانے میں ناکام رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر گواہان مفتی سعید، عون چودھری اور محمد لطیف بھی عدالت پیش ہوئے۔ نکاح خواں مفتی سعید نے کہا کہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے لاہور بلایا اور کہا نکاح پڑھانا ہے، ہم ایک گھر پہنچے جہاں ایک خاتون خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کر رہی تھیں، خاتون نے یقین دہانی کرائی کہ نکاح کیلئے شرعی تقاضے پورے ہیں، پھر ہم نے نکاح پڑھایا، نکاح کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی بنی گالہ رہنے لگے، نکاح میں شریک لوگوں نے دوبارہ فروری میں رابطہ کیا۔

اس پر عدالت نے مفتی سعید سے استفسار کیا کہ آپ کو لاہور میں کہاں لیکر گئے تھے؟ گواہ مفتی سعید گھر اور جگہ سے متعلق بتانے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ کسی کیس کی سمعات کے دوران اگر کوئی گواہ جھوٹ بولے یا اس کی کسی بات میں شبہ پایا جائے تو اس کی ساکھ اور سچائی مشکوک ہو جاتی ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago