شہری گرم کپڑے نکال لیں

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ملک شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے  نے بھرپور انداز میں موسم پر اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی ہونے کا امکان ہے۔

،حکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے کئی اضلاع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔

مھکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو ضلع گوادر سمیت اغی، دالبندین، قلات، خضدار، نوشکی، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، تربت، پسنی، مکران، لسبیلہ اور جیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔

اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سندھ کے اندرونی علاقوں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

گزشتہ روز لاہور میں بھی ہلکی بوندا باندی ہوئی اور تیز ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago