محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ملک شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے نے بھرپور انداز میں موسم پر اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی ہونے کا امکان ہے۔
،حکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے کئی اضلاع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔
مھکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو ضلع گوادر سمیت اغی، دالبندین، قلات، خضدار، نوشکی، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، تربت، پسنی، مکران، لسبیلہ اور جیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔
اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سندھ کے اندرونی علاقوں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔
گزشتہ روز لاہور میں بھی ہلکی بوندا باندی ہوئی اور تیز ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔