Categories: پاکستان

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے انٹراپارٹی انتخابات منعقد کروانے کے لائحۂ عمل کی باضابطہ منظوری دیدی

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں، تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری سلسلے اور انٹراپارٹی انتخابات سمیت اہم امور پر غور کیا گیا جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کے گھیراؤ اور اشتعال انگیز نعرہ بازی کی شدید مذمت کی گئی۔

ترجمان تحریک انصاف نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانا اور ان کی خواتین کو ہراساں اور غلیظ پراپیگنڈہ کا ہدف بنانا نون لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، ایسی مذموم حرکات سے چیئرمین عمران خان یا ان کے اہلِ خانہ کی قوم کی حقیقی آزادی کی جستجو میں کسی قسم کی کمی پیدا کرنا ممکن نہیں، کورکمیٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

جنید اکبر کی فوری رہائی اور خیبرپختونخوا میں پرامن کنونشنز کے منتظمین کیخلاف جھوٹے پرچوں کے اندراج کا قابلِ مذمت سلسلہ فوری ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کورکمیٹی کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی عدالتی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں انٹراپارٹی انتخابات کے الیکشن کمیشن کے دیے گئے ٹائم فریم میں انعقاد کی حکمتِ عملی پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ جبکہ مقررہ مدت میں انٹراپارٹی انتخابات منعقد کروانے کے لائحۂ عمل کی باضابطہ منظوری بھی دے دی گئی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

4 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

5 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

5 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

7 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

7 دن ago