Categories: پاکستان

عدالت کا تمام کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے بند کروانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں سموگ کے تدارک کے لیے تمام تر تجارتی سرگرمیاں ہر صورت رات 10 بجے بند کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہو ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے تمام کاروباری سرگرمیاں بند کروانے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کروائیں، سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے نگران وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری، سی سی پی او لاہور کو اقدامات کرنے کی ہدایات دیں، اس حوالے سے ایڈمنسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹی فکیشن بھی جاری کرے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا ہے، جس میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہفتے میں 2 روز ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن تمام نجی اداروں اور بینکوں سمیت جاری کیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے دوست ملک چین سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ سموگ کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات بھی بے اثر ثابت ہورہے ہیں۔ نگران پنجاب حکومت اب سموگ پر قابو پانے کےلئے چین سے مشاورت کرے گی، چین میں ہفتے میں 2 روز کے لیے نصف گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوتی ہے، دوسرا یہ کہ چین میں کول پاور پلانٹس بند کرنے سے سموگ پر 40 فیصدتک قابو پا لیا گیا۔ چین میں مصنوعی بارش برسانے کے ساتھ ساتھ سپیشل گیلے ماسک استعمال کئے جاتے ہیں، پنجاب کے نگران وزراء نے مشاورت کےلئے چینی ماہرین کے ساتھ رابطہ کرلیا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago