گزشتہ چند روز سے افواہین گردش کر رہی تھین کہ ملک میں 5 ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جلد 5 ہزار کا نوٹ بند کردیا جائے گا لیکن اب اس حوالے سے سابق گورنر سٹیٹ بینک اور نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ چلتا رہے گا، اس پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شمشاد اختر نے کہا کہ ڈی مونیٹائزیشن حل نہیں ہے، 5 ہزارکا میری درخواست پر حکومت نے جاری کیا تھا، جب میں گورنر اسٹیٹ بینک تھی۔ اگر ہم نوٹ کو ڈی مونیٹائزیشن کریں گے، تو اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی، جس میں پرنٹنگ سمیت دیگر وجوہات ہیں۔
پانچ ہزار کا نوٹ چلتا رہے گا اس پر کوئی پابندی نہیں لگے گی دنیا کامران خان کے ساتھ اپنے طویل ترین انٹرویو میں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آپشن کا تو قلع قمع کردیا حیرت ہے یہ اس ملک کا فیصلہ ہے جہاں کیش معیشیت ایک شتر بے مہار ہے معیشیت میں کیش سرکیولیشن شاید دنیا میں سب سے… pic.twitter.com/Dxw7D8jRtP
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 25, 2023