Categories: پاکستان

چوہدری نثار کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر پر موقف آگیا

سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبرون پر کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے چکری سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور انہی ملاقاتوں کے دوران انہوں نے کہا کہ میں  نے ہمیشہ عزت و وقار کی سیاست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری خدمت کے نشان حلقے میں ہر جگہ پر موجود ہیں، میرے حمایتیوں کو میرے لیے ووٹ مانگنے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی۔ مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے۔ اگر مجھے عہدے ہی چاہئیے ہوتے تو جس دور میں جو بھی عہدہ کہتا مجھے وہ مل سکتا تھا لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل بھی موقف یہ تھا اور آج بھی یہی ہے کہ میں بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کے کھڑا نہیں ہو سکتا، انہیں اپنے دائیں بائیں یا پیچھے تو کھڑا کر سکتا ہوں مگر ان کے پیچھے نہیں کھڑا ہو سکتا۔ یہاں تو لوگ اپنے ضمیر کا سودا کر لیتے ہیں اور ہر جمعہ نئی بارات سجا لیتے ہیں۔

چوہدری نثار کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں گرم تھین لیکن ان کے اس بیان نے چند روز سے ار رہی افواہوں کو کتم کردیا ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

20 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago