Categories: پاکستان

نگران وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے ایڈووکیٹ محمد مقسط کی درخواست پر کیس کی  سماعت کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ آئین میں ایسا نہیں لکھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری محض 90 دن کے لیے ہے، اگر ملک کا ایگزیکٹو نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا؟ ملک کو ایک وزیراعظم کے بغیر چھوڑا نہیں جا سکتا اس لیے نگران حکومت نئی حکومت آنے تک کام کرتی ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل درخواست  نے کہا کہ میری استدعا ہے سب کچھ قانون کے مطابق ہو، کیونکہ نگران وزیر اعظم کا بنیادی کام الیکشن کروانا ہے جو کہ وہ نہیں کروا رہے، اس لیے وزیر اعظم اپنا تقدس کھو چکے ہیں۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جوکہ اب سنا دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔ عدالت نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago