Categories: پاکستان

لندن میں نامعلوم افراد نے شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک دیا

پاکستان تحریک انصاف کے دور کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر پر لندن میں نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ شام برطانیہ میرے گھر، جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے میرے اوپر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا ہے کہ شکر ہے کہ میری بیوی اور بچے اس حملے میں محفوظ رہے البتہ مجھے کچھ چوٹیں آئی ہیں لیکن میری جان خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت موقع پر پہنچ گئیں کیونکہ پہلے سے پولیس تھریٹ سے آگاہ تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہو سکا۔

شہزاد اکبر  نے مزید کہا کہ انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوں گے اور انشااللہ ظالم جلد بے نقاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں بننے والے کئی سکینڈلز میں شہزاد اکبر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہیں۔ شہزاد اکبر نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بھگوڑا نہیں ہوں، برطانیہ میں ہوں، سارے جواب دوں گا، نیب کے نوٹسز ملے، جواب دے دئیے ہیں، نیب انہیں بلا کر شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے، نیب چاہے تو ویڈیو لنک پر بیان لے لے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

4 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

5 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

5 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

7 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

7 دن ago