عام انتخابات میں انتخابی نشان کتنے ہونگے؟

عام انتخابات میں انتخابی نشان کتنے ہونگے؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے 327 انتخابی نشان الات کیے گئے ہیں۔ فہرست میں عقاب، تیر، شیر، بلا، تلوار اور کرین کے نشان موجود ہیں۔

اس کے علاوہ فہرست میں کار، جیپ، بلب، بطخ، فاتحہ اور پھول کا انتخابی نشان بھی شامل ہے۔ انتکابی نشانات کی فہرست میں صابن دانی، تھرماس، سرمہ دانی بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی نشان کی فہرست آئندہ ہفتے جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کا اہم مرحلہ طے ہوگیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار بھی جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق  پاکستان بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد  12 کروڑ 75 لاکھ سے زائد  ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے ہر ضلع کی نشستوں کے حساب سے ووٹر لسٹیں ترتیب دی جارہی ہیں اور بغیر تصویر کے ووٹر لسٹیں دسمبر کے پہلے ہفتے میں آر اوز کو بھیج دی جائیں جائیں گی جو کہ کاغذات نامزدگی کے اجراء اور ان کی جانچ پڑتال میں استعمال ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابی مہم کیلئے امیدواروں کو صرف بغیر تصویر والی ووٹر لسٹیں دی جائیں گی اور تصاویر والی ووٹر لسٹیں صرف انتخابی عملے کو دی جائیں گی جوکہ جنوری میں آر اوز کو بھیجی جائیں گی۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

8 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

9 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago