میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی، 80 سالہ گمشدہ ماں کو بیٹوں سے ملوا دیا ڈیمیشیا کی مریضہ 80 سالہ ماجدہ دو ماہ قبل مزنگ سے لاوارث ملی، میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں، بزرگوں کی ڈیٹا کولیکشن کےلئے بلقیس ایدھی ہومز کا وزٹ کیا، میرا پیارا ٹیم نے ایدھی ہومز میں موجود 80 سالہ اماں کے متعدد انٹرویوز کئے، ڈیمنشیا کی مریضہ ہونے کے باعث اماں کچھ نہ بتا سکی۔
میرا پیارا ٹیم نے نادرا سے بائیومیٹرک سے اماں کا فیملی ٹری حاصل کیا، فیملی ٹری کی مدد سے 80 سالہ اماں کو ان کی فیملی سے ملوا دیا جس پر خاتون کے اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا۔ شہری "پنجاب پولیس پاکستان” ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے "میرا پیارا ” میں گمشدہ بچوں و افراد، سپیشل بچے و افراد کی معلومات اور ان کا اندراج کر سکتے ھیں۔ "کمیونٹی پولیسنگ” کے تحت شہری اور پولیس مل کے گمشدہ لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملائیں گے۔