سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 15 بینکوں میں شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی آج شروع ہوئی ہے جو کہ 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،وزات مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔ حج درخواستوں کے حوالے سے اہم تفصیلات اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔
حج کیلئے جانے کے خواہشمند پاکستانی 15 بینکوں کی کسی بھی برانچ میں حج کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ حج کی درخواستیں بینک کی برانچ میں ہی ملیں گی۔ جنوبی ریجن والوں کو 10 لاکھ 65 ہزار روپے جبکہ شمالی ریجن والوں کو 10 لاکھ 75 ہزار روپے جمع کروانا ہوں گے۔