پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ڈی چوک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔مظاہرین ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہیں۔تاہم حکومت کی جانب سے بحی تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔آج رات ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔رات کی تاریکی میں بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا۔میلوڈی، بلیو ایریا، آبپارہ، ایف-6 اور ایف-7 کی مارکیٹس مکمل طور پر سیل کر دی گئیں۔آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستے خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور مظاہرین کو سختی سے نمٹنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دوسری جانب مساجد میں کارکنان کو پرامن رہنے کے لیے بھی اعلانات کیے جا رہے ہیں۔مساجد سے اعلان کیا گیا کہ احتجاج سب کا حق ہے، توڑ پھوڑ نہ کریں، لوگوں کو نقصان نہ پہنچائیں، پُرامن رہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی امید ظاہر…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کئی پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ ابھی…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی…
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…