پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی امید ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کارکنان کے ڈی چوک پہنچتے ہی عمران خان کی جلد رہاِئی سے متعلق خوشخبری سنا دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ لوگوں پر مقدمہ درج کرنے سے باز رہیں۔ میں پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں اور سپورٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی جدوجہد میں پرامن رہیں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم خان صاحب کی جلد رہائی کے لیے بہت پر امید ہیں، انشاء اللہ۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کئی پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ ابھی بھی راستے پر ہیں۔پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس فورسز کے درمیان جھڑپیں بحی ہوئیں جس کے نتیجے میں کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی بحی ہوئے۔ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے دم توڑنے کے لیے مختلف سخت اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ڈی چوک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔مظاہرین ڈی چوک کی جانب رواں…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کئی پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ ابھی…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی…
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…