پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کئی پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ ابھی بھی راستے پر ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے اکثر کارکنان اور ٹکٹ ہولڈر آج اپنے شہروں سے نکلنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور اسلام آباد کے راستے میں ہیں۔ جو اب تک نہیں نکلے وہ اکیلی اکیلی گاڑی کو ناکوں سے گزاریں یا متبادل کچے راستے اپنائیں۔حماد اظہر نے مشورہ دیا کہ سفر کے دوران سوشل میڈیا سے پرہیز کریں اور اسلام باد پہنچ کر ہی اعلان کریں۔
دوسری جانب صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے دم توڑنے کے لیے مختلف سخت اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس کو مزید کنٹرول کرنے پر غور جاری ہے،موبائل ڈیٹا کے بعد وائی فائی کو بھی کنٹرول کرنے کا امکان ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروسز مزید کنٹرول رکھی جائیں گی۔مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ مکمل طور پر بھی بند کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ڈی چوک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔مظاہرین ڈی چوک کی جانب رواں…
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی امید ظاہر…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی…
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…