راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کے ڈیزائن، تکنیکی معاملات کا کامیابی سے مشاہدہ کیا گیا۔
ڈی جی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
پاکستانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین نیس کام ڈاکٹر رضا ثمر نے بھی اس تجربے کو دیکھا۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ سمیت سائنسدان اور انجینئرزبھی موجود تھے۔
#Pakistan today conducted successful flight test of Shaheen-1A surface to surface ballistic missile. The test flight was aimed at re-validating certain design and technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/UuZ8i2PqER
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 25, 2021
ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد بھی دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔