سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی بچیوں فاطمہ اور مشاعل کے کامیاب آپریشن پر والد کی جانب سے سعودی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔بچیوں کے والد نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے میری بچیوں کو جو دیا ہے اس پر شکرگزار ہوں۔بہت خوش ہوں اب دونوں بچیاں معمول کے مطابق زندگی گزاریں گی۔بچیوں کی جانب سے بھی سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا۔دنوں بچیوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔ فاطمہ اور مشاعل کو علیحدہ کرنے کے لیے 2016 میں بھی ایک آپریشن کیا گیا تھا۔دونوں بچیاں سینے اور پیٹ سے جڑی ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں اب تک بائیس ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کے اسی طرح کے آپریشن کیے گئے۔سعودی عرب میں اب تک ۱۱۸ کامیاب آپریشن کئے جا چکے ہیں۔پہلا کامیاب آپریشن سیامی کے بچوں کا ہوا جو ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔اس سے قبل اس نوعیت کا آپریشن انتہائی چیلنج سمجھا جاتا تھا۔