ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اٹک ہماری ریڈ لائن ہے اور کوئی اسے کراس نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے پیش نظر کہی۔ڈی پی او اٹک نے انٹرویو کے دوران کہا کہ وقت بتائے گا کہ ریڈ لائن کراس ہوتی ہے یا نہیں۔جتنے مرضی بندے آ جائیں، پنجاب پولیس کے اقدامات مکمل ہیں، اگر ہم پندرہ سے بیس ہزار نفری کھڑی کر دیں تو اٹک پل کراس کرنا ناممکن ہے۔ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل کے انٹرویو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ایسے وقت میں جب پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، ڈی پی او اٹک سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔جہاں مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈی پی او اٹک کی تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں وہیں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی جانب سے سخت تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او اٹک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے جو کہا وہ کر کے دیکھایا اور تحریک انصاف کے قافلے کو پچھلے پندرہ گھنٹوں میں اٹک پل کراس نہیں کرنے دیا اور قافلے کا موشن توڑ دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری خیبر پختونخواہ حکومت اور سرکاری مشینری کو پنجاب کے ایک شہر اٹک کے ایک ڈی پی او نے پچھلے کئی گھنٹوں سے برہان انٹرچینج پر ہی روکے رکھا ہے
شاعر احمد فرہاد نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کو کہیں سے ڈھونڈ کر یہ تصویر دکھائیں اور بتائیں کہ عوامی سمندر نے اٹک پل کی ریڈ لائن کراس کر لی ہے۔