Categories: پاکستان

مال روڈ کل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا

مال روڈ کل اتوار کے روز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا، صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری مال روڈ کو استعمال کرسکیں گیں، سی تی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے مال روڈ پر سفر نہ کریں، حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے بتا ہے سمارٹ لاک ڈاؤن سے ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہوا ہے اور آلودگی میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سموگ کنٹرول کے لیے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کے انتظامات کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی گئی جس میں 35 کڑوڑ کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کی بات کی گئی ہو۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش پر کسی بھی صورت کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوتے۔ حکومت مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش کے لیے استعمال کی جانے والی نسبتاً کم خرچ ٹیکنالوجی ہے۔

عامر میر نے بتایا کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے آسمان پر بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔ مزید برآں بادلوں سے مشروط ہونے کی وجہ سے کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے کسی حتمی تاریخ کا تعین ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر مخصوص سالٹ چھڑکا جاتا ہے۔چھڑکاؤ کے لیے جس جہاز کا استعمال کیا جانا ہے اسے چالو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ عامر میر نے مزید کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ جہاز کی بحالی کے بعد ہی ممکن ہو گی۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago