پاکستان کے علاقوں قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہین جس کی وجہ سے علاقے میں خودف ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 16 نومبر کی صبح 9 بج کر 4 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کشمیر، بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ زیرو ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سوات، مینگورہ کے شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دوران شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تھے۔ چند ہفتے قبل افغانستان اور پھر نیپال میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔