مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ مگربی ہواؤں کے پاکستان میں داخل ہونے سے سندھ کے علاقوں کراچی، ٹھٹھہ اور بدین سمیت مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیتا کے مطابق یہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہو گا جس کے نتیجے میں تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی اور بارش کا ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاقہ میرپور خاص کے کچھ حصوں میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جامشورو اور کراچی کے کچھ حصوں میں ہفتہ اور اتوار کو آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاقہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کے روز مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مشری ہوائیں چلتی رہیں گی۔ سندھ کے دیگر مقامات پر موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے کئی شہروں مین سموگ کا راج ہے۔ لاہور اس وقت دنیا کا گندہ ترین شہر بن چکا ہے جبکہ سموگ کی وجہ سے سانس لینا بھی دشوار ہے۔ بزرگ اور بچے سب سے زیادہ سموگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ سموگ کی وجہ سے جلد، ناک اور گلے کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔