Categories: پاکستان

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلہ پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلہ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ادارے کے مسلسل متعصبانہ رویے کے تناظر میں توقعات کےعین مطابق ثابت ہوا، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے پی ٹی آئی اور بالخصوص چئیرمین عمران خان کو انتخابات سے باہر رکھنے کی ریاستی سازش ایک بار پھر بے نقاب کر دیے، فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد آئینی قانونی اور سیاسی راستوں سے اس کے خلاف بھرپور چارہ جوئی کی جائے گی۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے میں انصاف کے تقاضوں کو صریحاً نہیں کیا گیا، تحریک انصاف کو بھجوائے گئے نوٹس میں کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے غیرآئینی ہونے کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے بارہا درخواستوں کے باوجود انٹرا پارٹی انتخاب کے معاملے کو ایک مخصوص مقصد کے تحت بلاجواز التوا کا شکار کیے رکھا، تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمیشنر سے ہونے والی دو ملاقاتوں میں پارٹی کو آئینی حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی گئی مگر فیصلہ اس کے برعکس ثابت ہوا۔

ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں "بلا” تحریک انصاف کا انتخابی نشان تھا، ہے اور "بلے” کا نشان بیلٹ پیپر پر آئندہ بھی رہے گا، عمران خان چئیرمین پی ٹی آئی تھے ، چئیرمین پی ٹی آئی ہیں اور انشاء اللہ تاحیات چئیرمین پی ٹی آئی رہیں گے، مخالفین کے عمران خان کو مائنس کرنے یا تحریک انصاف سے "بلے” کا نشان واپس لینے کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن فیصلے کو مناسب فورم پر چیلنج کیا جائے گا جو کہ تحریک انصاف کا قانونی حق ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے چئیرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی، تحریک انصاف کا ہر عمل آئین و قانون کے مطابق ہے عدلیہ سے امید ہے کہ آئینی و قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس فیصلے کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago