پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی قیادت نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شیر افضل خان مروت سے ناراض ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی میں دیگر شخصیات کی شمولیت کے معاملے پر ضلع پشاور کی قیادت نے اعتماد میں نہ لینے پر شیر افضل خان مروت سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی قیادت نے پارٹی رہنما شہر افضل خان مروت کی جانب سے قیادت کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی شمولیت کے معاملے میں پی ٹی آئی ضلعی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پشاور کے ضلعی صدر شیر علی ارباب نے سرکلر جاری کیا تھا جس کے مطابق ضلعی تنظیموں کی رضامندی کے بغیر پارٹی میں شمولیت کی مخالفت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ شیر افضل خان مروت کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے مختلف مقدمات میں ان کے وکیل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل خان مروت کی بطور صدر پی ٹی آئی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) has been appointed as Senior Vice President PTI with immediate effect.
Secretary General PTI Omar Ayub has issued the notification. pic.twitter.com/szXZs5bpC8
— PTI (@PTIofficial) November 22, 2023