Categories: پاکستان

داتا دربار پر 24 گھنٹے لنگر کا آغاز ہو گیا

داتا دربار پر 24 گھنٹے لنگر کا آغاز ہو گیا ہے۔ اب عقیدت مندوں کو ہر وقت لنگر ملے گا۔ عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے آئندہ سےلنگر خانہ 24/7 کھلا رہے گا۔ محکمہ اوقاف اور مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے
عقیدت مندوں کے لئے 24/7 لنگر کا انتظام کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے لنگر خانے کو 24/7 اوپن رکھنے کے لئے فوری انتظامات پر محکمہ اوقاف اور مدینہ فاؤنڈیشن کو سراہا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے داتا دربار کے اردگرد کے علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ عقیدت مندوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس۔ داتا دربار کے لنگر خانے کے انتظامات اور تزئین وآرائش کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں بزرگان دین کے 9مزاروں کی اپ گریڈیشن پر پیشرفت کے بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ اُچ شریف میں حضرت جلال الدین بخاریؒ ۔ قصور میں بابا بلھے شاہ، ملتان میں حضرت موسی پاک، شاہ شمس تبریز کے مزارات کی اپ گریڈیشن پر رپورٹ پیش کی گئی۔

سیکرٹری اوقاف اور مدینہ فاؤنڈیشن کے میاں رشید نے لنگر خانے کے انتظامات کے بارے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مزار کے گرد برآمدوں (غلام گردش) کی توسیع سے عقیدت مندوں کے لئے گنجائش 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور۔مدینہ فاؤنڈیشن کے میاں رشید، سینر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ۔ سیکرٹری اطلاعات۔ سیکرٹری اوقاف۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ۔ کمشنر لاہورڈویژن۔ ڈی آئی جی آپریشنز۔ ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago