Categories: پاکستان

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا

حریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ وکیل پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بلا تحریک انصاف کا نشان تھا اور رہےگا، الیکشن کمیشن کے آرڈر پر افسوس ہوا، پی ٹی آئی نے پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن نے خاص مقصد کے تحت فیصلہ لیٹ کیا، واضح رہے کہ ‏الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات 20 روز میں ہر صورت کرانے ہونگے، توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے باعث عمران خان چئیرمین کے عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

خیال رہے کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پہلے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف کو 20 دن کے اندر انٹراپارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ پی آتی آئی کا بلے کا نشان برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن  نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی میں ردوبدل اور انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس جاری کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے محفوظ فیصلہ جلد از جلد سنانے کی دارخوست کی تھی جس کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago