Categories: پاکستان

برطانیہ میں ضبط کی گئی 190 ملین پاونڈ کی رقم پاکستان کیلئے تھی ہی نہیں

ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ کیس میں سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق برطانیہ میں ضبط کی گئی رقم پاکستان کیلئے تھی ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیس میں 190ملین پاؤنڈ سے متعلق این سی اے اور مشرق بینک کی دستاویزات سامنے آگئی ہیں۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشرق بینک کی جانب سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی این سی اے کا 2019 میں لکھا گیا خط سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

متعلقہ بینک کی جانب سے سامنے لائی گئی دستاویزات کے حوالے سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ 190 ملین پاونڈ کی ضبط کی گئی رقم پاکستان کیلئے نہیں تھی، یہ تاثر بھی درست نہیں کہ رقم حکومت پاکستان کو بھجوائی گئی تھی۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے خط میں کہا گیا ہے برطانوی جج  نے اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا ہے۔ لندن میں کیس جیتنے اور کلیئرنس کے بعد اکاونٹ ہولڈر  نے رقم خود سے پاکستان بھجوائی، دستاویزات سے الزامات اور پروپیگنڈے کی تردید ہوتی ہے۔خط میں تصدیق کی گئی کہ اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم متعلقہ عدالت نے خود خارج کردیا تھا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسی کوئی بھی رقم حکومت پاکستان کیلئے ضبط نہیں کی گئی تھی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago