Categories: پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔  محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباداور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند،سموگ کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سموگ کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں ہفتے اور جمعہ کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سموگ کے پیش نظر نگران پنجاب حکومت  نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ سموگ کی صورتحال کے حوالے سے نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت آج اجلاس منعقد ہوا جس میں سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

نگران پنجاب حکومت نے جمعہ کو 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر تین بجے کے بعد کھلیں گی۔ اتوار کو مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی اور اتوار کو صبح سے شام پانچ بجے تک مال روڈ پر سائیکلنگ ہوگی۔ نگران وزیراعلی نے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ ڈبل کرنے کی ہدایت دی ہے اور شہریوں کو ماسک پہننے کی بھی تاکید کی ہے۔

 

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago