الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی کا بلے کا نشان برقرار رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے تاہم پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا برقرا رکھا گیا ہے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلے محفوظ کیا گیا اپنا فیصلہ آج سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو 20 دن کے اندر انٹراپارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی میں ردوبدل اور انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس جاری کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے محفوظ فیصلہ جلد از جلد سنانے کی دارخوست کی تھی جس کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اور رہنما یرسٹر علی ظفر نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا تھا لیکن تحریری فیصلہ روک لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن پر نوٹس آیا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے تھے، ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کر دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے بھی انٹرا پارٹی الیکشن پر فیصلہ سنا دیا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی کے پرانے آئین کے مطابق ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے زبانی حکم تبدیل کیا تو یہ حیران کن بات ہو گی، الیکشن کمیشن نے کہا تو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرا دیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…