الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 20 دن کے اندر انٹراپارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پہلے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف کو 20 دن کے اندر انٹراپارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ پی آتی آئی کا بلے کا نشان برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن  نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی میں ردوبدل اور انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس جاری کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے محفوظ فیصلہ جلد از جلد سنانے کی دارخوست کی تھی جس کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اور رہنما یرسٹر علی ظفر نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا تھا لیکن تحریری فیصلہ روک لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن پر نوٹس آیا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے تھے، ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کر دیا تھا اور الیکشن کمیشن  نے بھی انٹرا پارٹی الیکشن پر فیصلہ سنا دیا تھا،  انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی کے پرانے آئین کے مطابق ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے زبانی حکم تبدیل کیا تو یہ حیران کن بات ہو گی، الیکشن کمیشن نے کہا تو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرا دیں گے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago