اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8,010 افراد کے کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے کے بعد پاکستان میں ایک سال کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 15,000 سے بھی نیچے آگئی ہے۔
این سی اوسی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، منگل تک ملک میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد کم ہو کر 14,862 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں آخری بار 3 نومبر 2020 کو 14,646 فعال کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35,332 ٹیسٹ کیے جانے کے بعد مزید 315 افراد میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس سے ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1,282,510 ہو گئی اور کیسزمثبت آنے کی شرح 0.89 فیصد ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، اسی عرصے کے دوران مزید پانچ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، جس سے وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28,668 ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں اوسطاً 702,907 ویکسین خوراکیں روزانہ دی جاتی ہیں۔ اس شرح کے حساب سے آبادی کے مزید 10فیصد کو کافی خوراک دینے میں مزید 62 دن لگیں گے۔
این سی او سی اجلاس
این سی او سی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا ویکسینیشن کے عمل، اعدادوشمار اور ڈیٹا پر اطمینان کا اظہار کیا۔
این سی او سی کے مطابق،ملک میں کورونا سے متعلقہ اموات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔مرکز نے صوبوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ویکسینیشن کے عمل کو تیز کریں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…