Categories: پاکستان

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔ سابق ارکان اسمبلی مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری کا قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں، سردار اویس لغاری، شیخ فیاض الدین اور میاں امتیاز بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم اور سید باسط سلطان بخاری کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوام کو معاشی ترقی کا تحفہ پیش کرے گی، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی اور نمائندہ جماعت ہے، وفاق پاکستان کی نمائندگی، مظبوطی اور ترقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے، نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور اکائیوں کے وسائل میں اضافہ اور مسائل کا حل مسلم لیگ(ن) کی شاندار روایت رہی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ آپ کی شمولیت سے عوام کو مسائل سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago