Categories: پاکستان

پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم لیوی مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرادی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم لیوی مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال میں پٹرولیم لیوی وصولی کو مزید 920 ارب روپے تک بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے جائزہ مذاکرات کے دوران حکومت نے آئی ایم ایف کو 869 ارب روپے کے پٹرولیم لیوی کے سالانہ ہدف میں مزید 50 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت فی لٹر پٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے پٹرولیم ٹیکس وصول کرتی ہے۔حکومت نے 869 بلین روپے کی وصولی کا بجٹ رکھا ہے لیکن اب اسے بڑھا کر 920 بلین روپے تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنواعات سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا تھا لیکن اب پٹرولیم لیوی میں اضافہ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے امکان کم ہو گیا ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago