حکومت نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے،سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3پیسے کااضافہ ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 286روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے